تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:19

پاکستان کو آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لینا ہوگا، اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز

آج نیوز - اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توازن ادائیگی کی خراب صورتحال اور زرمبادلہ کے گرتے ذخائر کے باعث عالمی مالیاتی فنڈ سے نیا قرضہ لینا ہو گا، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو زرمبادلہ میں کمی، توازن تجارت میں بھاری خسارہ اور دیگر اقتصادی مسائل کا سامنا ہوگا، جن سے نمٹنے کے لئے نئی حکومت کو مشکل معاشی فیصلے کرنا ہوں گے، مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے نئی حکومت جولائی یا اگست میں آئی ایم ایف سے نیا قرضہ حاصل کرے گی، جس سے اقتصادی مشکلات میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.