تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:29

پنجاب: خسرہ تاحال بے قابو، مزید 50 بچے مرض کا شکار

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرے کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکا، صوبے بھر میں مزید پچاس بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راجن پور، جھنگ، راولپنڈی، گجرات اور مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں مزید پچاس بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعدادآٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی، اب تک صوبے بھر میں پینتیس بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا پچاسی بچے زیرعلاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.