تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:28

ریٹرنگ افسران کے کام میں الیکشن کمیشن مداخلت نہیں کرسکتا ، اشتیاق احمد

جیو نیوز - اسلام آباد… سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ قانون نے ریٹرننگ افسر کو اختیار دیا ہے کہ وہ اُمیدوار کے کاغذات کی وصولی اور جانچ پڑتال کے بعد منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ کرے، ریٹرننگ افسران کے کام میں الیکشن کمیشن سمیت کوئی ادارہ مداخلت نہیں کرسکتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سیکریٹری اشتیاق احمد خان نے کہاکہ ان کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات ہے ، ریٹرنگ افسران عدلیہ سے لیے جانے کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر ہی کیا گیا تھا ، جو مختلف جماعتوں کی طرف سے ستمبر دوہزار بارہ میں سامنے آیا تھا ۔اس سوال پر کہ ریٹرنگ افسران امیدواروں سے کس نوعیت کے سوالات پوچھ رہے ہیں اور خاص طورپر یہ کہ ان سے کلمے ، نماز اور دعائیں سنی جارہی ہیں ، الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے کہا کہ قانون نے ریٹرننگ افسر کو اختیار دیا ہے کہ وہ اُمیدوار کے کاغذات کی وصولی اور جانچ پڑتال کے بعد منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.