5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:9
جیکب آباد:8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
آج نیوز - جیکب آباد میں پی ایس چودہ پر آٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ پی ایس چودہ پر عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیئے ہیں۔ آزاد امیدوار میر ھارون رشید سومرو، پاکستان تحریک انصاف کے شریف خان بلیدی، ایم ڈبلیوایم کے علامہ مقصود ڈومکی اور فنکشنل لیگ کے نصیر خان کھوسہ کے فارم منظور کرلیئے گئے۔ریٹرننگ آفیسر نے پیپلز پارٹی کے مقیم خان کھوسہ، صحافی راجہ سرکی، آزادامیدوار اکرم ابڑواور راجہ جکھرانی کو بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔تاہم میر ذیشان خان پنھور بینک کا ڈیفالٹر ہونے کے باعث ان کے نامزدگی فارم بحال نہیں ہوسکی۔