5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:8
ایچ ای سی سے52اراکین نے ڈگریوں کی تصدیق کرالی،الیکشن کمیشن
جیو نیوز - اسلام آباد…االیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایچ ای سی سے اب تک52اراکین نے ڈگریوں کی تصدیق کرالی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایچ ای سی نے جاویدہاشمی،غلام احمدنظامانی،راجاطارق کیانی،پیرکاشف علی چستی ،پیرصدرالدین شاہ راشدی،ارشدلغاری،شاہجہان خان ،حاجی اسحاق کی ڈگریاں دُرست قرار دے دی ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق131اراکین کی ڈگریوں کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔