تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:18

زوبیہ رباب کا نام آئی سی ایل میں شامل کرنیکا حکم

آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ نے فیوچر کنسرن کے مالک کی اہلیہ اور سابقہ رکن پنجاب اسمبلی زوبیہ رباب کا نام آئی سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے ان کے کاغذات نامزدگی طلب کر لئے۔ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ عاصم ملک کے خلاف کئی مقدمات قائم ہیں اور ان کے پاسپورٹ کی معیاد بھی ختم ہو گئی تھی، پھر وہ کیسے ملک سے باہر چلا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ وہ قانونی طریقے سے بیرون ملک نہیں گئے، جس پر عدالت نے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ مدعا علیہان کے وکیل نے درخواست کی کہ زوبیہ رباب نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اقرار کیا ہے کہ اس نے تمام جائیداد فیوچر کنسرن کی کمائی سے بنائی ہے، اس لئے ان کا آئی سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے زوبیہ رباب کا نام آئی سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے کاغذات نامزدگی طلب کر لئے، جس کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.