5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:18
پولنگ اسٹیشنز پر5ہزار سے زائد کیمرے نصب کئے جائینگے،افضل خان
جیو نیوز - اسلام آباد…ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر5ہزار سے زائد کیمرے نصب کئے جائے گے،ہرضلع میں3مانیٹرننگ ٹیمیں ہوں گی، جبکہ پولنگ اسٹیشن میں میڈیاپرکسی بھی قسم کی روک ٹوک نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے افضل خان کا کہناتھا کہ میڈیاکوہرچیزتک رسائی حاصل ہوگی،عورتوں بچوں بزرگ افراد،اقلیتوں کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں گے،کسی قسم کی کوئی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی،پریذائیڈنگ افسرکے پاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے،پریذائیڈنگ افسرسمری ٹرائل کرکے3ماہ کیلئے جیل بھیج سکتاہے،کسی قسم کی ہلڑبازی کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،ووٹر لسٹ پرتصویراوربیلٹ پیپرپرانگوٹھے کے نشانات ہونگے،پولنگ اسٹیشنزپر5ہزارسے زائدکیمرے نصب کیے جائیں گے۔