5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:38
نسیم ناصر خواجہ اور آمنہ بٹر اشتہاری قرار
آج نیوز - لاہور کی سیشن عدالت نے پیش نہ ہونے پر سابق ایم این اے نسیم ناصر خواجہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی آمنہ بٹر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر گجانہ ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ عدالت کے بار بار نوٹسز کے باوجود سابق ایم این اے نسیم ناصر خواجہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی آمنہ بٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے دونوں کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دہری شہریت کیس میں سابق ایم این اے شہناز شیخ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا آصف بھی شامل ہیں۔ دونوں پارلیمینٹیرین کے پیش نہ ہونے کے باعث شہادتیں قلم بند نہیں ہو سکیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کر دی۔