5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:38
کسی امیدوارکونااہل قرارنہیں دے سکتے، اسٹیٹ بینک کااعلامیہ
جیو نیوز - کراچی…اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ کسی امیدوارکونااہل قرارنہیں دے سکتا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اسٹیٹ بینک کسی امیدوارکونااہل قرارنہیں دے سکتا،صرف الیکشن کمیشن کومعلومات جمع کرکے بھیج رہے ہیں،اسٹیٹ بینک خودکارنظام کااستعمال کرکے امیدواروں کے قرضے کی تفصیلات حاصل کرتاہے،اسٹیٹ بینک23ہزارامیدواروں کی قرض تفصیلات الیکشن کمیشن کوبھیج چکاہے۔