تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:9

ًکراچی:پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

آج نیوز - ًکراچی میں امیدواروں کے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل پانچواں روز چار امید واروں کے فارمز مسترد ہونے کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔این اے ایک سو پچاس سے بھی پرویز مشرف پر اعتراض کردیا گیا ۔پی ایس ایک سو دو سے پی ٹی آئی کے محمد ادریس کو پراپرٹی تفصیلات نہ ہونے ، پی ایس ترانوے سے اے این پی کے کرم درویش کی شناختی تفصیلات نہ ہونے، پی ایس ایک سو چار سے مسلم لیگ ن کے نثار شاہ کے تجویز کنندہ نہ ہونے اور پی ایس ایک سو پانچ سے مسلم لیگ ن کے محمد یوسف کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ نہ ہونے کے باعث مسترد کر دیئے گئے۔ جبکہ این اے دو سو پچاس سے پرویز مشرف کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے وکیل نے اعتراز ظاہر کر دیا انکا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت اقدامات کو سپریم کورٹ غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔جانچ پڑتال کے عمل میں کوئی تو ریٹرننگ افسران کے سامنے اپنی کم علمی کا اظہار کرتا دکھائی دیا تو کسی نے ترکی با ترکی جواب دے دیا۔ ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری ، ڈاکٹر صغیر احمد، جے یو پی نورانی کے اویس دورانی اور پی ٹی آئی کے عارف علوی کے کاغزات نامزدگی درست قرار پائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.