5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:48
ارشد پپو قتل کیس:3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
آج نیوز - انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں نامزد تین ملزمان کو تیرہ اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ارشد پپو قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کے رو برو سخت حفاظتی انتظامات میں پیش کیا گیا۔ جہاں استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے ،جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو تیرہ اپریل تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان میں ذاکر ڈاڈا،زبیر بلوچ اور انسپکٹر یوسف بلوچ شامل ہیں۔ انسپکٹر یوسف بلوچ کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا کیونکہ ملزم نے درخشاں تھانے سے فرار کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔