تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:29

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز ملتوی

آج نیوز - پاکستان کرکٹ ٹیم کا جولائی میں شیڈول دورہ ویسٹ انڈیزملتوی ہوگیا۔ دورہ ملتوی ہونے کے بعد پاکستان نے زمبابوے کوگزشتہ سال ملتوی ہونیوالی سیریزکھیلنے کی پیشکش کردی۔آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیزکو جون کے آخری ہفتے سے جولائی کے آخرتک دوٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دوٹی ٹوئنٹی میچزکیلئے پاکستان کی میزبانی کرنا تھی۔ لیکن ویسٹ انڈین بورڈ نے اس دوران بھارت اورسری لنکا کیساتھ تین ملکی ٹورنامنٹ پلان کرلیا۔ ویسٹ انڈین بورڈ نیٹورنامنٹ اوردورے کی تاریخوں میں ٹکراوٴ سے بچنے کیلئے پی سی بی سے دورے کو اگست میں ری شیڈول کرنے کی تجویزدی۔ لیکن پی سی بی اگست میں بھارت کی میزبانی اورزمبابوے کیخلاف ملتوی سیریزکھیلنے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔ اب ویسٹ انڈیزنے چھبیس جولائی سے چھبیس اگست تک کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ بھی شیڈول کرلی۔ چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بورڈ کی پہلی ترجیح ایف ٹی پی کے مطابق کھیلنا ہے۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے پاکستان کے دورے کے وقت تین ملکی ٹورنامنٹ پلان کرلیا جس کے بعد پاکستان کے پاس دورہ ری شیڈول کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن طویل سوچ بچارکے بعد بورڈ اس میں ناکام رہا۔ چئیرمین پی سی بی نے امید ظاہرکی کہ دونوں بورڈزآئندہ سال دورے کیلئے کوئی ونڈونکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ویسٹ انڈیزکا دورہ ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی نے زمبابوے کوگزشتہ سال بھارت کے دورے کی وجہ سے ملتوی ہونیوالی سیریزکھیلنے کی پیشکش کردی ہے۔ قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے میں دوٹیسٹ، تین ون ڈے اوردوٹی ٹوئنٹی شیڈول تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.