تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:29

یورپی منڈیوں میں بغیر بیج کے کینو متعارف کرانیکا فیصلہ

آج نیوز - پاکستان نے یورپی منڈیوں میں بغیر بیج کینو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے یورپی ممالک کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں کینو کی سالانہ پیداوار بیس لاکھ ٹن سے زیادہ ہے اور پہلے ہی یورپی ممالک کو کینو کی بیس مختلف اقسام برآمد کی جا رہی ہیں،تاہم ان کا کہنا تھا کہ کینو کیونکہ صرف برصغیر پاک و ہند میں پایا جاتا ہے لہٰذا یورپی شہریوں کو کینو میں موجود بیج سے الجھن ہوتی ہے، جس کے باعث اب یورپی ممالک کو پاکستان میں پیدا ہونے والے بیج کے بغیر کینو برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،انکا کہنا تھا کہ بغیر بیچ کینو سے یورپی ممالک کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.