تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:9

کراچی:فائرنگ وپرتشدد واقعات میں مزید 5 افراد جاں بحق

آج نیوز - کراچی میں قتل و غارت جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید پانچ افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ گولیمار میں زمین دار ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ مواچھ گوٹھ کچھی پاڑا میں ایک شخص شاہد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔اسی علاقے کے ایدھی قبرستان سے ایک لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔مقتولین کی شناخت بشری اور احمد رضا کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون آٹھ نمبر گبول کالونی میں سیاسی تنظیم کا کارکن دلاور خان نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.