5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:29
الطاف حسین کا الیکشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
آج نیوز - ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے عام انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا،کہتے ہیں ریٹرننگ افسران تضحیک آمیز سوالات کر رہے ہیں۔کراچی عزیزآباد لال قلعہ گراونڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ شہر کی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات کی تاریخ میں پندرہ روز سے ایک ماہ تک توسیع کردی جائے ۔ الطاف حسین نے کہا کہ ریٹرننگ افسران عوامی نمائندوں سے توہین آمیز سوالات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخرالدین جی ابراھیم ٹی وی پر آکر نماز جنازہ کا طریقہ بتائیں۔الطاف حسین کا کہناتھاکہ کاغذات نامزدگی جمع کراوانے والوں سے ذاتی نوعیت کے سوالات کئے جارہے ہیں، جو درست نہیں ان کا کہناتھا کہ ایسے سوالات کرنے والے ریٹرنگ آفیسرز سے بھی باز پرس کی جائے۔