5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:49
فور برادرز گروپ کا نئی بزنس ٹرین چلانے کا اعلان
آج نیوز - فور برادرز گروپ نے کراچی سے پشاور تک نئی بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا، ریل کے لئے انجن جرمنی اور بھارت سے درآمد کئے جائیں گے۔ فور برادرز گروپ نے پاکستان ریلوے کے اشتراک سے سال دوہزار چودہ سے ایک نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، گروپ کے مطابق نئی ٹرین کراچی سے پشاور کے درمیان چلائی جائے گی، جس کے لئے فور برارز جرمنی اور بھارت سے بائیس کوچز اور پانچ اے جی تھرٹی بلیو ٹائیگر انجن درامد کرے گا، جرمنی سے درآمد کردہ انجن کی قیمت بیس لاکھ یورو اور بھارتی انجن کی قیمت بیس لاکھ ڈالر ہوگی، جنھیں بیس سال کے لئے لیز پر حاصل کیا جائے گا، پاکستان بزنس ایکسپریس کے آپریشن ڈائریکٹر میاں شفقت علی کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں بزنس ٹرین کا تاثر کوئی خاطر خواہ نہیں، لیکن پاکستان کے ریلوے سیکٹر میں نجی شعبے کے لئے منافع کمانے کی کافی گنجائش موجود ہے، جبکہ بزنس ٹرین سے عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔