تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:58

قومی ویمن کرکٹ : کراچی، زیڈ ٹی بی ایل نے اپنے میچ جیت لیے

آج نیوز - آٹھویں قومی ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز کراچی، زیڈ ٹی بی ایل، پشاور اور کوئٹہ نے حریف ٹیموں کو شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں کراچی نے فیصل آباد کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ فیصل آباد کے ایک سو اکیس رنز کے جواب میں کراچی نے ہدف چار وکٹوں پر پورا کر لیا۔ دوسرے میچ میں زیڈ ٹی بی ایل نے راولپنڈی کو تین سو چھ رنز سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کے چار سو چودہ رنز کے جواب میں راولپنڈی صرف ایک سو آٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مریدکے میں زون بی کے پہلے میچ میں پشاور نے بہاولپور کو ایک سو سولہ رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے نو کھلاڑی آوٴٹ دو سو پچانوے رنز کے تعاقب میں بہاولپور ایک سو اناسی پر آوٴٹ ہو گئی۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ نے حیدرآباد کے خلاف ایک سو تئیس رنز سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.