تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:9

جعلی ڈگری کیس: 12 اراکین کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

آج نیوز - الیکشن کمیشن جعلی ڈگری کیس میں بارہ اراکین کی قسمت کا فیصلہ آج سنائے گا، تین سابق اراکین کو بھی آج طلب کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز جعلی ڈگری کے سلسلے میں پیش ہونے والے بارہ اراکین کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا، جن اراکین کی قسمت کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ان میں سابق وزیرخوراک سندھ نوابزادہ نادر علی خان مگسی، شمائلہ رانا، بلوچ قومپرست رہنما میر اسرار اللہ خان زہری، ریحانہ یحٰیی بلوچ، میر محبت خان مری، رانا اعجاز احمد نون، ثمینہ خاور حیات ، بشیر احمد خان، مکیش کمار، پتمبر سہوانی اور شرمیلا خان شامل ہیں، تین سابق اراکین پارلیمنٹ طارق مگسی،،سیمیل کامران اور نوابزادہ محمد اکبر کو آج الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا، گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے نو اراکین کی ڈگریوں کو درست قرار دیدیا تھا، جن اراکین کی ڈگریوں کو درست قرار دیا گیا ان میں شفیق احمد گجر،،گل محمد لاٹ،،ڈاکٹر اسرار حسین،،سید امیر علی شاہ اور غلام سرور سیال شامل ہیں،، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شجاعت احمد،،وسیم افضل،،حاجی محمد گورگیج اور دیوان عاشق حسین کو بھی کلین چٹ دے دی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.