6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:9
بلدیہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ،2اغواء کار ہلاک،6سالہ بچہ بازیاب
جیو نیوز - کراچی…بلدیہ اتحاد ٹاوٴن میں پولیس اوراغوا برائے تاوان کے ملزمان میں مقابلہ ہوا ہے جس میں دو ملزمان کو ہلاک کر دیا گیا،جبکہ6سالہ بچے کو بازیاب بھی کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،مقابلے کے بعد2ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیا ہو اہے ۔ ایس ایس پی پولیس نیاز کھوسو نے کہا ہے کہ با زیاب کرائے گئے بچے کو 22 مارچ کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا، جس کے لئے کو 2کروڑ روپے طلب کئے گئے تھے ۔مرنے والے ملزمان سے2 کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد ہو اہے ۔