تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:19

پنجاب: امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل چھٹے روز بھی جاری

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل چھٹے روز بھی جاری ہے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر اعتراضات کی سماعت آج ہوگی،سرگودھا کے حلقہ این اے اڑسٹھ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک سو اڑتالیس اور صوبائی اسمبلی کی دو سو ستانوے جنرل نشستوں کیلئے امیدوراوں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کیلئے امیدوار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر ایک شہری کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کی سماعت آج ہوگی،حلقہ این اے ایک سو انتیس سے امیدوار سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے کاغذات پر بھی لگائے گئے اعتراضات کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ جبکہ سرگودھا کے حلقہ ایک این اے اڑسٹھ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔حلقہ این اے ایک سو اٹھارہ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف ہاشمی پر اعتراضات کی سماعت بھی آج دوبارہ ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.