تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:29

ن لیگ پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے میں تاحال ناکام

آج نیوز - امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں دو دن رہ گئے،مسلم لیگ ن پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں کر سکی، امیدوار انتخابی مہم شروع کرنے کے لئے تذبذب کا شکار ہیں۔ نواز شریف کی مصروفیات کے باعث مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت شہباز شریف نے کی، جس میں راولپنڈی، اٹک اور جہلم کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پارٹی رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ اچھے اور نئے چہرے سامنے لانے کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔ حتمی فہرست سامنے نہ آنے کے باعث امیدوار تذبذب کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کچھ دن باقی ہیں، ٹکٹوں کا فیصلہ نہ ہونے سے انہیں انتخابی مہم چلانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.