تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:41

وزیرداخلہ کا الیکشن میں قیام امن کیلئے تمام آئی جیز کو خط

آج نیوز - نگران وزیر داخلہ نے الیکشن میں قیام امن کے حوالے سے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھ دیا، الیکشن کے دوران صوبوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ نگراں وزیر داخلہ نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط کے ذریعے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران امن و امان کی صورت حال یقینی بنائی جائے۔ تاکہ عوام کو گھروں سے باہر نکلنے میں کوئی خوف نہ ہو۔ نگراں وزیر داخلہ نے انتخابات میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے مالی معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.