تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:50

بھارت، پاکستان ویزہ معاہدے پر عملدرآمد شروع

آج نیوز - بھارت نے پاکستان سے کئے گئے ویزہ معاہدے پرعمل شروع کردیا ،پینسٹھ سال سے زائد اور بارہ سال سے کم عمر پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر پر ویزا جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پاکستان سے کئے گئے ویزہ معاہدے پر بھارت نے عملدرآمد کا سلسلہ اکتیس مارچ سے شروع کیا گیا جس کے تحت پینسٹھ سال سے زائد اور بارہ سال سے کم عمر پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر پر ویزے جاری کئے جارہے ہیں۔ بھارت نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزہ اجراء کے طریقہ کار کو پورا کرنا شروع کردیا ہے۔ بھارت نے ٹورآپریٹرز کی فہرست بھی سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کے حوالے کردی۔ دفترخارجہ نے یہ فہرست مزید کارروائی کے لیے وزارت داخلہ کے حوالے کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.