6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:0
کراچی: قتل و غارت گری جاری، مزید 9 افراد قتل
آج نیوز - کراچی میں قتل و غارت گری جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید نو افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ رات گئے ملیر کے علاقے جعفر طیار میں فائرنگ کے واقعے میں راحیل نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ نشتر روڈ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ شیرشاہ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے گھر میں موجود بیوی ہلاک جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔ یاسین آباد میں ٹیکسی پر فائرنگ کے نتیجے میں پچپن سالہ اظہر ولد عبداللی ہلاک ہوگیا۔ گولیمار میں زمین دار ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ مواچھ گوٹھ کچھی پاڑا میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ اسی علاقے کے ایدھی قبرستان سے ایک لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقتولین کی شناخت بشریٰ اور احمد رضا کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون آٹھ نمبر گبول کالونی میں سیاسی تنظیم کا کارکن دلاور خان نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ دوسری جانب پہلوان گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جس کے نیتجے میں اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔