تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:10

کراچی: کورنگی میں پولیس کے چھاپے، 11 گرفتار، اسلحہ برآمد

آج نیوز - کراچی کے علاقے کورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مار کر گیارہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ رات گئے کورنگی ٹاون کے علاقے بلال کالونی اور مہران ٹاون میں ایس پی کورنگی عرفان بھٹو کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے چار ٹی ٹی پستول ایک سیون ایم ایم رائفل اور دو مسروقہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.