تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:20

آٹے کے پچاس کلو تھیلے پر 200 روپے تک کمی

آج نیوز - فلور ملز نے آٹے کے پچاس کلو تھیلے پر دو سو روپے تک کمی کردی۔ فی کلو آٹے کی قیمتوں میں چار روپے فی کلو تک کمی ہوگئی۔ کراچی ریٹیلرز گروسرز الائنس کے مشیر محمد فاروق کے مطابق فلور ملز کی جانب سے فائن آٹے کے پچاس کلو تھیلے پر ڈیڑھ سو روپے کمی کردی ہے۔ جس سے فائن آٹے کی پچاس کلو تھیلہ انیس سو پچاس روپے سے کم ہو کر اٹھارہ سو روپے پر آگیا ہے۔ جس سے فی کلو فائن آٹا تین روپے کمی سے چھتیس روپے فی کلو پر آگیا ہے۔جبکہ فلوز ملز نے ڈھائی نمبر آٹے کے پچاس کلو تھیلے کے نرخ میں دو سو روپے کمی کر کے سترہ سو روپے کردی ہے۔ جو اس سے قبل انیس سو روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ فلور ملز کا فی کلو ڈھائی نمبر آٹا چار روپے سستا ہو کر چونتیس روپے پر آگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.