تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:0

نوازشریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

آج نیوز - حلقہ این اے اڑسٹھ سے نواز شریف اور حلقہ پی پی دو سو سینتالیس سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سرگودھا کے حلقہ این اے اڑسٹھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن پر نواز شریف کے پیش نہ ہونے اور اصغر خان کیس میں ملوث ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا تاہم ریٹرننگ افسر نے نواز شریف پر لگائے گئے تمام اعتراضات مسترد کر تے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے۔ دوسری جانب راجن پور کے حلقہ پی پی دو سو سینتالیس سے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.