6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:10
اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 اپریل کو کریگا
آج نیوز - اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان بارہ اپریل کو کرے گا۔ شرح سود ساڑھے نو فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک کا سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بارہ اپریل کو ہوگا۔جس میں معاشی اعداد وشمار کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح ساڑھے چھ فیصد پر آگئی ہے، مالی سال کی آخری سہ ماہی میں یہ شرح ساڑھے سات فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ تیس جون تک افراط زر ساڑھے سات سے آٹھ فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، اس کے باوجود اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر میں کمی کے پیش نظر شرح سود میں کمی کی جاسکتی ہے، لیکن اسٹیٹ بینک دیگر معاشی اشاریوں کو سہارا دینے کے لئے شرح سود برقرار رکھے گا۔