تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:9

ریٹرننگ افسران کے سوالات سن کر شکر ادا کیا کہ الیکشن نہیں لڑرہا،گیلانی

جیو نیوز - ملتان…سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں سے جس طرح کے سوالات پوچھ رہے ہیں۔اس کو دیکھتے ہوئے اللہ کی مہربانی ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑ رہے، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں سے جو سوالات پوچھ رہے ہیں ،اللہ کہ مہربانی ہے کہ میں الیکشن نہیں لڑ رہا،جو الیکشن لڑ رہے ہیں وہ ہی ریٹرننگ افسران کے بارے میں بہتر بتاسکتے ہیں ۔یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹکٹیں مانگنا کارکنوں کاحق ہے لیکن کارکنوں کو چاہیے کہ پارٹی کے فیصلوں کااحترام کریں۔ ٹکٹیں مانگنا کارکنوں کاحق ہے،لیکن پارٹی کے فیصلوں کااحترام کیا جائے۔ہمارے پاس ایسے کوئی کھمبے نہیں ہیں جہاں کارکن چڑھ کر احتجاج کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.