6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:29
سندھ: سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند
آج نیوز - سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لئے بند کردی گئی، اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پہلے گیس نہیں ملے گی۔ سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت شروع ہونیکی وجہ سے گیس کی سسٹم میں سپلائی کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ اور فیصلہ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز ایک ،، ایک دن کے فرق سے چوبیس گھنٹون کے لئے ہفتے میں تین روز کی بندش کا پلان دیا گیا۔ جس کے تحت اگلے ہفتے سے شروع ہونے والا تین روز کی بندش کا پلان رواں ہفتے بھی جاری کردیا گیا۔ جس کے تحت آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنزبند کردئیے گئے ہیں۔اگلے ہفتے سے بھی سندھ میں سی این جی اسٹیشنز منگل ،،جمعرات اور ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کئے جائیں گے۔