6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:30
قانون کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، چیف جسٹس
آج نیوز - چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی بھی ادارے کو دوسرے ادارے کے کام میں مداخلت کا حق نہیں۔ مٹیاری سیشن کورٹ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ،جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ماتحت عدالتوں میں ججوں کی کمی کو پورا کرنے کی ضرورت ہے وسائل کی کمی کے باعث ذمہ داریوں سے عہدہ برا نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے چلنے والی تحریک کی مثال دنیا میں کہیں اورنہیں ملتی اور آئین کی بالادستی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔