6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:40
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھارتی سائبر حملے ناکام
آج نیوز - الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھارتی حملے ناکام ہوگئے، پاکستانی ہیکرز نے جوابی حملوں میں بھارتی ویب سائٹس پر الیکشن کمیشن کے بینرز لگا دئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی ویب سائٹس پر ہیکرز کی جانب سے حملے جاری ہیں، زیادہ تر حملے بھارتی ہیکرز کی طرف سے کئے جارہے ہیں، تاہم ان حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ تمام ڈیٹا محفوظ ہے اور کمیشن کی ویب سائٹ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔ پاکستانی ہیکرز نے بھی جوابی حملے کرتے ہوئے کئی بھارتی ویب سائٹس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بینرز لگا دیئے ہیں۔