تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:50

راولپنڈی: این اے 55 سے شیخ رشید کے کاغذات منظور

آج نیوز - راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہی شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، شیخ رشید نے این اے چھپن سے عمران خان کے مقابلے میں کاغذات واپس لے لئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید احمد کو بینک اکاوٴنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا تھا کہ جو ان کے نمائندے کی جانب سے آج جمع کرا دیئے گئے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں، جبکہ شیخ رشید احمد نے این اے چھپن سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف جواب میں این اے پچپن پر شیخ رشید کی حمایت کرے گی۔ این اے پچپن اور پی پی بارہ سے ن لیگ کے امیدوار سردار نسیم کے کاغذات منظور کر لئے گئے ہیں جبکہ این اے پچاس سے ن لیگ کے امیدوار شاہد خاقان عباسی پر حلقے میں تعمیری کام نہ کرانے کا ایک اور اعتراض داخل کرا دیا گیا ہے۔ این اے پچپن سے ہی اے این پی کے امیدوار حاجی محمد جاوید جبکہ پی پی بارہ سے صحافی اظہر بن کریم کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔ سابق ایم ڈی بیت المال زمرد خان پر اعتراض کی سماعت بھی آج ہوئی۔ درخواست گزار رشید خان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے جبکہ زمرد خان کے وکیل کل دلائل دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.