6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:1
شیخ رشید،عمران خان کیخلاف ثبوت موجود ہیں، حنیف عباسی
آج نیوز - راولپنڈی کے حلقہ این اے پچپن سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کہتے ہیں کہ میرے پاس شیخ رشید اور عمران خان کیخلاف بہت سارے دستاویزی اور ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے این اے پچپن سے امیدوار حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میرے پاس شیخ رشید اور عمران خان کیخلاف بہت سے ثبوت موجود ہیں، لیکن میں ذاتیات پر نہیں اتروں گا، مخالفین کو انتخابات میں شکست دوں گا۔ ان کاکہنا تھا کہ شیخ رشید کو نالا لئی اورعمران خان کو افغان بارڈر کے اس پار پھینکوں گا۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی۔ حنیف عباسی کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ نکی حکومت لوڈشیڈنگ سمیت تمام درپیش مسائل پردو سے اڑھائی سال میں قابوپالے گی۔