6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:11
نیب: بجلی کے 4 ہزار سے زائد نادہندگان کی فہرست جاری
آج نیوز - قومی احتساب بیورو نے بجلی کے چار ہزار سے زائد نادہنگان کی فہرست جاری کردی۔ نیب نے نادہندگان کیخلاف اٹھارہ مارچ سے کارروائی شروع کی تھی،،اور اکیس مارچ کو اشتہارات کے زریعے ڈیفالٹرز کو کہا گیا تھا کہ وہ چار اپریل تک اپنے واجبات ادا کر دیں اور نادہندگا واجبات کی ادائیگی کے بعد تازہ ترین پیڈ بل کے ساتھ نیب سے کلیئرنس بھی حاصل کریں۔۔ نیب کے مطابق انیس اپریل تک واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کئے جائیں گے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی ،، قومی احتساب بیورو کی فہرست کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی کے نادہندگان کے ذمہ دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے ،،، سکھر ڈویڑن کے نادہندگان کے ذمہ سولہ کروڑ چھتہر لاکھ اوربلوچستان کے نادہندگان کے ذمہ اٹھانوے کروڑ اکتیس ہزار روپے واجب الادا ہیں ،، جبکہ سکھر ڈویڑن کے نادہندگان میں زیادہ تر پولیس افسر اور تاجر پیشہ افراد شامل ہیں۔