6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:10
ایچ ای سی : 80 تصدیق شدہ ڈگریوں کی فہرست ای سی پی کو بھجوادی
آج نیوز - ہائرایجوکیشن کمیشن نے اسی تصدیق شدہ ڈگریوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی،سو پارلیمنٹریریز نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی سے رابطہ نہیں کیا۔ایچ ای سی نے اسی تصدیق شدہ ڈگریوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے، فہرست سے مرحوم عظیم دولتانہ اور شہباز بھٹی کے نام خارج کردیئے گئے ہیں،جبکہ منظور وٹو،فیصل صالح حیات،رخسانہ بنگش، ثناء اللہ زہری اور وقار احمد کی ڈگریاں تصدیق کے مرحلے میں ہیں،جن کی ڈگریوں کو کلیئر یا جعلی قرارنہیں دیا جا سکتا،ایچ ای سی حکام کہتے ہیں کہ سو پارلیمنٹرینز نے ڈگریوں کی تصدیق کیلیے رابطہ نہیں کیا،ڈگریوں کی تصدیق کیلئے تاریخ بڑھانے کااختیار ہائرایجوکیشن کمیشن کے پاس نہیں، سپریم کورٹ تاریخ بڑھانے کا حکم دے سکتی ہے۔