6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:19
واسا میں محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 8 افسران کو ترقی کی منظوری دیدی
جیو نیوز - لاہور…واسا لاہور کی محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 8 افسران کو ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ایس ڈی او عہدے کے گریڈ17 کے 8 افسران کوگریڈ 18 میں بطور ایکسئن ترقی دی گئی ہے۔ترقی پانے والے افسران میں عبدالطیف، عدیل شریف ، فیصل خرم، سہیل قدیر چیمہ ، محمد سلیم اشرف ، چوہدری محمد دانش، محمدمنان اور عبدالکریم شامل ہیں۔ مذکورہ با لا تمام افسران کو مزید تعیناتی کیلئے ایڈمن آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔