6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:20
ای سی پی:20 ہزار 7 سات سو کاغذات نامزدگی موصول
آج نیوز - الیکشن کمیشن نے تئیس ہزار سات سو پندرہ میں سے بیس ہزار سات سو انتیس کاغذات نامزدگی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسران کو بھیجوا دئے ہیں،کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص اقلیتی نشستوں کیلئے اڑسٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تازہ اعداد شمار کے مطابق کمیشن کو اب تک مجموعی طور پر تئیس ہزار سات سو پندرہ کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں،متعلقہ اداروں سے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ان میں سے بیس ہزار سات سو انتیس کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو بھیجوا دئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص اقلیتی نشستوں کیلئے اڑسٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی ہے،جن امیدواروں کے کاغذات منظور کئے گئے ہیں ان میں کھٹومل جیون،اکرم مسیح گل،مہیش کمار،ڈاکٹر درشن،ہرگون داس،سنجے پروانی،پہلاج مل اور دیگر شامل ہیں،بانوے اقلیتی امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دئے گئے ہیں جبکہ دو کا فیصلہ کل ہوگا۔