تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:30

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات پرفیصلہ محفوظ

آج نیوز - راولپنڈی کے حلقہ این اے چھپن سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے۔درخواست گزار محمد حفیظ کے وکیل شجاع الرحمن ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ افسر نعیم ارشد کو بتایا کہ امریکہ کی اعلیٰ عدلیہ فیصلہ دے چکی ہے کہ ٹیری اون عمران خان کی ناجائز بیٹی ہے،وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی کتاب میں اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے پارٹی کے قرضے جوئے کی رقم سے اتارے اور انہوں نے جواء اپنے ہم زلف کے ذریعے کھیلا، جس کے بعد عمران خان ایرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے،عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں، عمران خان کے وکیل ملک احتشام نے کہا کہ عمران خان امریکی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرچکے ہیں،ریٹرننگ افسر نے فیصلہ چیلنج کرنے کی دستاویزات کی نقول طلب کیں تو وکیل نے کہاکہ نقول موجود نہیں، جس پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ عمران خان خود پیش ہو کر ٹیری اون کے اپنی ناجائز اولاد نہ ہونے کا حلف نامہ داخل کرائیں تو وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیں،آج کل بہت مصروف ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے، جس پر ریٹرننگ آفیسر نعیم ارشد نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی بارے فیصلہ محفوظ کرلیا،جسے کسی بھی وقت سنایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.