6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:40
لاہور:5 سو پولنگ اسٹیشنز حساس قرار
آج نیوز - لاہور میں پانچ سو پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے دیا گیا، ضرورت پڑنے پر پاک فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے طاہر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں فائر اینڈ سیفٹی کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حساس قرار دیئے جانے والے پانچ سو پولنگ اسٹیشنز میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضرورت پڑنے پر رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کر دیا گیا ہے، انتخابات میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تقرر اور تبادلوں سے الیکشن کے سیکیورٹی پلان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔رائے طاہر نے کہا کہ الیکشن کے روز لاہور میں پندرہ ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے۔