تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:50

وکلاء نمائندہ کنونشن کا عدلیہ میں میرٹ پر تقرریوں کا مطالبہ

آج نیوز - آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن نے اعلٰی عدلیہ میں میرٹ پر تقرریوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموٹو مقدمات میں انٹر کورٹ اپیل کا حق دیا جائے، ریٹرننگ افسروں سے چیف جسٹس کے خطاب کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں، چیف جسٹس کس حیثیت میں ان سے خطاب کر رہے ہیں، یہ انتخابی معاملات میں مداخلت ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر ظہور الحق نے کہا کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کو ضیاء الحق کے دور میں آئین میں شامل کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینٹ کو اسے ترمیم کے ذریعے نکال دینا چاہیئے تھا۔ کنونشن سے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جاوید اقبال راجہ ،احسن بھون،اعظم نذیر تارڑ ،قلب حسن، منیر احمد کاکڑ اور صدر لاہور ہائی کورٹ بار عابد ساقی نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.