تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:0

شریف برادران الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں،رحمان ملک

آج نیوز - سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عام انتخابات کو انجینئرڈ بنانے اور پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شریف برادران الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تمام تر الزامات کا سامنا کھلے دل سے کیا۔ شریف برادران کی باری آنے پر سب کی آنکھیں کیوں بند ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نواز اور شہباز شریف سے متعلق ریکارڈ سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ انہوں نے شریف برادران سے متعلق تیس ملین ڈالر کی خردبرد کا کیس نیب کو بھیجا جسے اہم شخصیات کے دباوٴ پر روک دیا گیا۔ انہوں نے واضع کیا کہ وہ شریف برادران کی کرپشن انتخابی مہم کے دوران عوام کے سامنے رکھیں گے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کو ختم نہ کرنا سابق پارلیمینٹ کی کمزوری تھی۔ اس ملک میں پانچ وقت کا نمازی بھی صادق اور امین نہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو انتخابات میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پارٹی کے جیالے کسی ایک جماعت یا ادارے کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.