تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:11

انڈر 16 ایشیا کپ ہاکی :پاکستان کی فائنل میں رسائی

آج نیوز - پاکستان نے انڈرسکسٹین بوائزایشیا کپ میں ملائیشیا کو ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کل بنگلہ دیش سے فائنل معرکہ ہوگا۔ سنگاپورمیں کھیلے جانے والے فائیواے سائیڈ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو چھ گول سے آوٹ کلاس کیا۔ ملائیشین کھلاڑی ایک بھی بھی گول نہ کرسکے۔ گرین شرٹس کے محمدم عتیق نے دو جبکہ سکندر مصطفی، زاہد ملک، شاندا ارشاد اور جنید منظور نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ قومی ٹیم فائنل تک اپنی فاتحانہ پیش قدمی میں چین جاپان، سریہ لنکا ، چائینز تائپے کو شکست سے دوچار کیا۔ ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں آئندہ سال چین میں ہونیوالے دوسرے یوتھ اولمپک گیمزکیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.