6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:20
کیمپس کرکٹ ورلڈ :فائنل میں کراچی اور چندی گڑھ مدمقابل
آج نیوز - کیمپس کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جامعہ کراچی اورچندی گڑھ کالج بھارت کے درمیان اب سے کچھ دیر بعد کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں گرین شرتس نے برطانوی یونیورسٹی کو چھیتر رنزسے آوٹ کلاس کیا۔ پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں جامعہ کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں ایک سو چون رنز اسکور کیئے۔ فراز علی نے چار چھکوں اور دو چوکوں کیم مدد سے پچاس رنز بنائے۔ فراز کی یہ ٹورنامنٹ میں دوسری نصف سینچری تھی۔ جواب میں برطانوی یونیورسٹی کی ٹیم صرف اٹھر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کراچی کے شاہ زیب خان اورمرزا جمیل نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آج فائنل میں جامعہ کراچی کا مقابلہ بھارت کے چندی گڑھ کالج سے ہوگا۔ روایتی حریف سے مقابلے کے لیے جامعہ کراچی کی ٹیم نے کمرکس لی۔ پاکستان میں چیمپیئن جامعہ کراچی کی ٹیم نے ملک بھر کی جامعات وتعلیمی اداروں کے مابین مقابلے کے بعد ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔