تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:30

شاہد آفریدی ماہر نفسیا ت کے سپرد

آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کوکارکردگی اور اعتماد میں اضافے کے لیے ماہر نفسیات کے سپرد کردیا۔ آل راونڈرشاہد آفریدی گزشتہ کئی ماہ سے خراب کارکردگی کے سبب ناقدین کے اعتاب کا شکارہیں۔ اب چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی فارم اور کارکردگی میں بحالی کے لیے ماہر نفسیات کے ذریعے ان کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرنفسیات معین العتیق ان کولیکچر دیں گے۔ شاہد آفریدی کو قومی سلیکٹرز نے چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی تیس ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی اشارہ دیا گیا کہ اگر انہوں نے پریزیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پرفارمنس نہیں دی تو ان کا حتمی اسکواڈ میں منتخب کیا جانا مشکل ہے۔ آفریدی نے دورہ جنوبی افریقہ میں چونتیس اور اٹھاسی رنز کی دو اچھی اننگز ضرور کھیلی تھی لیکن وہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک بھی وکٹ نہ لے سکے تھے۔ خراب کارکردگی کی وجہ سے سلیکٹرز نے یونس خان چیمپیئنز ٹرافی سے ڈراپ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.