6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:40
کراچی:رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،9 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
آج نیوز - کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔رینجرز نے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں خواتین سمیت ڈھائی سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا، دوران آپریشن رینجرز نے نو افراد کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور ایک درجن کے قریب مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے۔ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے گئے نو افراد میں سے چار افراد بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔