6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:51
ملتان:کپڑا مارکیٹ میں آتشزدگی،12 دکانیں جل گئیں
آج نیوز - ملتان کی کپڑا مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث بارہ سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں،کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا بھی خاکستر ہو گیا۔ملتان کی قدیمی بازار کالے منڈی کی کپڑا مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں آگ موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،تاہم آگ اتنی شیدید تھی کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور دکانوں کے گیٹ بھی پگھل گئے،فائر برگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا،متاثر تاجروں کا کہنا ہے میپکو حکام کو کئی بار درخواست دی کہ لٹکتی اور ننگی تاروں کو تبدیل کیا جائے،لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور یہ واقعہ پیش آ گیا۔ڈی سی او کا کہنا تھا کہ متاثرہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کیا جائے۔