تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:30

لاہور:17پاکستانی قیدی رینجرز حکام کے حوالے

آج نیوز - بھارت نے پاکستان کے سترہ قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کر دیا۔بھارت کی طرف سے رہا ہونے والے سترہ پاکستانیوں میں تین سول جبکہ چودہ ماہگیر ہیں۔واہگہ بارڈر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے سترہ پاکستانی شہریوں کو رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کو رینجرز نے مٹھائی دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔رہا ہونے والے سول قیدیوں کو بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ جو اپنی سزائیں مکمل کرکے واپس وطن پہنچے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.