6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:30
14ڈاکٹرز بیرون ملک کام کررہے ہیں ،سیکریٹری صحت بلوچستان
جیو نیوز - کوئٹہ…سیکریٹری صحت نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کے 14ڈاکٹرزملازمت سے غیر حاضر ہو کر بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں ،سیکریٹری صحت بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان ڈاکٹرزوں کو ملازمت سے برطرف کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے 150 ڈاکٹرز کا محکمہ صحت کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے ، بلوچستان میں پیتھالوجسٹ صرف 19 ہیں اور 400 لیبارٹریاں کام کررہی ہیں، نصیب اللہ بازئی نے بتایا کہ موسیٰ خیل ڈسٹرکٹ اسپتال کے وارڈ اور سرکاری مکانات پر بااثر افراد کا قبضہ ہے۔