تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:39

صدر زرداری نے6 قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا

آج نیوز - صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سندھ میں سزائے موت کے چھ قیدیوں کی سزا پرعمل درآمد روک دیا۔سزائے موت کے منتظر چھ قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے احکامات صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دئیے۔ ان قیدیوں کی سزا پر تیس جون تک عمل درآمد روکتے ہوئے عدالت کی جانب سے جاری کردہ بلیک وارنٹ کو معطل کردیا۔صدر نے پھانسی دینے کے احکامات پر عمل درآمد سے روک دیا ہے۔ دو ملزمان بہرام خان اور شفقت حسین کراچی سنٹرل جیل اور چار ملزمان جلال، عبدا لرزاق،عطااللہ اور محمد اعظم سکھر سنٹرل جیل میں قید ہیں۔ ملزمان کو صوبہ سندھ کی مختلف عدالتوں سے سزا موت کا حکم دیا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.